کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید امتیاز علی شاہ نے آل پاکستان بین الصوبائی انٹر پولیس ہاکی چیمپئن شپ 2026 کی اختتامی تقریب اور تقسیمِ انعامات کے موقع پر آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک سندھ پولیس پیر محمد شاہ اور ایس پی سندھ پولیس آصف رضاق (ر) کو کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے یادگاری ہاکی کے سووینئرز پیش کیے۔
اس موقع پر سید امتیاز علی شاہ نے سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 5 سے 8 ستمبر 2026 تک منعقد ہونے والی شاندار ہاکی چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر سندھ پولیس کے سینئر افسران اور منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔