تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کے ڈی اے آفیسرز کلب کے تحت جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، کے ڈی اے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جلد بحال کی جائیں گی، آصف جان صدیقی

کے ڈی اے آفیسرز کلب کے تحت جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، کے ڈی اے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جلد بحال کی جائیں گی، آصف جان صدیقی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کے ڈی اے آفیسرز کلب کے زیر اہتمام زیڈ اے نظامی جشنِ آزادی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے کہا کہ معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کا انعقاد ناگزیر ہے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ بہت جلد ادارے میں کھیلوں کی سرگرمیاں ماضی کی روایت کے مطابق بحال کی جائیں گی مرکزی انچارج لیبر ڈویژن ارشد انصاری نے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب سے ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی، یونائیٹڈ آفیسر پینل کے چیف آرگنائزر عمران حسین جعفری اور کلب کے صدر کمال صدیقی نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے افسران و ملازمین میں صحت مند مقابلے کی فضا پیدا کرتے ہیں ٹورنامنٹ میں کے ڈی اے کی آٹھ ٹیمیں شریک ہیں تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے جشنِ آزادی کے سلسلے میں قومی پرچم کشائی کی مختلف شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کیے اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر کلب انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے بورڈ کا 24واں اجلاس، ڈیزاسٹر فنڈ کی سرمایہ کاری اور امدادی نظام مزید مؤثر بنانے کی منظوری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے