کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ نے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے دفتر کا دورہ کیا جہاں ایسوسی ایشن کے صدر کامران رضی، نائب صدر حمید سومرو، سیکریٹری اکرم بلوچ و دیگر عہدیداران اور ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرنے کے ساتھ سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی.
دورے کے دوران صحافتی امور، پارلیمانی رپورٹنگ، میڈیا کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ایس پی آر اے کے عہدیداران نے سید ناصر حسین شاہ کی آمد کو صحافی برادری کے لیے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ صحافت اور پارلیمانی رپورٹنگ کے فروغ کے لیے مثبت پیغام ہے اس موقع پر ایس پی آر اے کے صدر کامران رضی اور سیکریٹری اکرم بلوچ نے دفتر کا دورہ کرنے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت اور صحافی برادری کے درمیان باہمی تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔