Home / اہم خبریں / جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بیرونِ ملک مصروفیات کے دوران اعلیٰ عدلیہ کی سربراہی کے فرائض انجام دیں گے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق حلف برداری کی تقریب کراچی رجسٹری میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے ججوں، عدالتی افسران اور وکلا برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 24 سے 26 جون تک روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے بین الاقوامی قانونی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کی واپسی تک جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہونے کے باعث انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس یحیٰ آفریدی 26 اکتوبر 2024 کو پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ انہیں 26ویں آئینی ترمیم کے بعد تشکیل دی گئی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر اس منصب کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جبکہ ان کی مدتِ ملازمت اکتوبر 2027 تک جاری رہے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے