تازہ ترین
Home / آسٹریلیا / وفاقی ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں اور الاؤنسز میں نمایاں اضافہ

وفاقی ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں اور الاؤنسز میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد، (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے متعدد مالی مراعات کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کے مطابق ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 7 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا، جبکہ تنخواہوں کے فرق کو کم کرنے کیلئے 15 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس (ڈی آر اے) بھی فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بڑھتے ہوئے سفری اخراجات کے پیش نظر کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں 2022 میں دیا گیا 15 فیصد اور 2025 میں دیا گیا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کر دیا جائے گا، جس سے ملازمین کی مجموعی تنخواہوں اور مستقبل کے مالی فوائد میں اضافہ ہوگا۔ یہ وضاحت بجٹ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس کے موقع پر کی گئی، جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گیانچند ایسرانی کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے بورڈ کا 24واں اجلاس، ڈیزاسٹر فنڈ کی سرمایہ کاری اور امدادی نظام مزید مؤثر بنانے کی منظوری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی کی زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے