تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جامعہ کراچی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جامعہ کراچی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر کے درمیان طلبہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ، انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت طلبہ اور اساتذہ کو لیبارٹری کی تجزیاتی سہولیات اور خصوصی رعایتی خدمات فراہم کی جائیں گی، جبکہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے ماہرین شعبہ فزیالوجی کے ڈیپارٹمنٹل ایڈوائزری بورڈ کا حصہ بھی ہوں گے۔

معاہدے کے مطابق دونوں ادارے مشترکہ تحقیقی منصوبوں، کانفرنسوں اور سیمینارز کا انعقاد کریں گے تاکہ صحت عامہ اور احتیاطی طبی اقدامات سے متعلق آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ یہ اشتراک تحقیق، تربیت، علم کی منتقلی اور صنعت و جامعات کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، جس سے طلبہ کو عملی تجربات، جدید ٹیکنالوجیز سے آگاہی اور روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایشین گیمز 2026: صاحبزادہ فرحان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین گیمز 2026 کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے