Home / اہم خبریں / کورنگی گرین معرکۂ حق واکنگ فٹبال ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی

کورنگی گرین معرکۂ حق واکنگ فٹبال ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) کراچی میں “معرکۂ حق واکنگ فٹبال ٹورنامنٹ” کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف ڈسٹرکٹس کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے دوران دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے جبکہ فٹبال شائقین کی بڑی تعداد بھی گراؤنڈ میں موجود رہی۔ فائنل میچ میں کورنگی گرین نے ایس ایس واکنگ فٹبال کلب کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، جس کے بعد کھلاڑیوں اور شائقین نے بھرپور جشن منایا۔

اختتامی تقریب میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، شیخ شکیل الیاس، کیپٹن محمد حمزہ، ثناء علی، خالد رحمانی اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے اینٹی نارکوٹکس مہم اور صحت مند سرگرمیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایونٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل واکنگ فٹبال ایسوسی ایشن اور کراچی واکنگ فٹبال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی زیرِ سرپرستی منعقد کیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صحافیوں سے ناروا سلوک پر کراچی پریس کلب کا شدید احتجاج

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمالی سیکریٹری اسلم خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے