کراچی (رپورٹ: زیشان حسین) سندھ کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور فارمیسی سال اول میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ آج ہوگا- جس میں صوبے بھر سے طلبا حصہ لے سکیں گے۔ اس سے قبل ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور فارمیسی سال اول میں داخلوں کے لیے پروسپیکٹس 9 اکتوبر تک فراہم کیے گئے۔ اس ضمن میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے بتایا کہ رواں برس کراچی میں آٹھ ہزار طلبا این ٹی ایس ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے اور طلبا باآسانی امتحانی مرکز تک رسائی حاصل کرسکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ داخلہ ٹیسٹ پی ایم ڈی سی کے مروجہ اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے منعقد کیے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر عرفان اشرف نے بتا یا کہ جو طلبا اب تک ایڈمٹ کارڈ حاصل نہیں کرسکے ہیں وہ این ٹی ایس کی ویب سائٹ سے اپنا ایڈ مٹ کارڈ ڈاون لوڈ کرکے کسی بھی تصویر والی شناختی دستاویز کے ساتھ امتحان میں بیٹھ سکتے ہیں۔
![]()