خضدار (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر تحصیل نال میں لیویز فورس کی کامیاب کاروائی منشیات کی بڑی مقدار کراچی سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی گئی. لیویز فورس نے ایک گاڈی سے 26 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا- ڈپٹی کمشنر خضدار نے لیویز کے جوانوں کو کامیاب کاروائی کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لیویز کے جوان اسی طرح کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرتے رہیں منشیات کا کاروبار کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں وہ کسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہیں قومی شاہراہ پر منشیات سمگلنگ کرنے والوں پر کھڑی نظر رکھیں ہر مشکوک گاڑی کی تلاشی لیں اسی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی-
![]()