تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک بڑے ایونٹ نے پاکستان اور گرین پاسپورٹ کی عالمی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے صدر، وزیر اعظم اور عسکری قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی سفارتی برتری کی عکاس ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر 21 لاکھ خاندانوں کو گھر فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، جبکہ کاشتکاروں، ٹرانسپورٹ اور عوامی ریلیف کے لیے مختلف سبسڈیز بھی دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کسانوں کو گندم کی کاشت کے لیے سہولتیں فراہم کی گئیں جس کے باعث اس سال بمپر کراپ حاصل ہوئی، جبکہ تین لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو مالی امداد دی گئی۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی کرایوں کو کنٹرول رکھنے کے لیے سبسڈی جاری ہے اور پنک اسکوٹی اسکیم سمیت نئے بس روٹس متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے آگاہی مہم تیز کر دی گئی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دینے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

مامونکانجن میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، سیم نہر پر نئے پل کی تعمیر جلد شروع ہوگی

منی بائی پاس اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبے، مامونکانجن میں سفری سہولیات بہتر بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے