کراچی (رپورٹ: زیشان حسین) پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کیلیے ساؤتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی تاجر و صنعتکاروں نے بھی ڈیم بناؤ فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی ہے۔ پاکستان ساؤتھ افریقہ بزنس فورم کے سربراہ رفیق میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں عطیات دینے کی اپیل پر اب تک 10 لاکھ ڈالر جمع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر فنڈ کیلیے 1 لاکھ ڈالر جمع کر لیے گئے ہیں جنہیں حکومت پاکستان کو ارسال کر دیا جائیگا۔ کیونکہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے-
![]()