Home / اہم خبریں / میرپورخاص کی عوامی خدمت کے 55 سال، دادا کے پوتے ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے تحصیل شجاع آباد میں سرکاری آفس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

میرپورخاص کی عوامی خدمت کے 55 سال، دادا کے پوتے ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے تحصیل شجاع آباد میں سرکاری آفس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کی تحصیل شجاع آباد میں حکومت سندھ کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے سرکاری دفاتر آفس کمپلیکس کا افتتاح آج ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا- افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی شاہ، ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر عہدیداران، ورکرز، سیاسی اور سماجی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی- اس موقع پر تقریب سے خطاب میں ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کھوکلے نعروں پر نہی بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے اور سندھ، حکومت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرداری کا مشکور ہوں جنہوں نے آج اس علاقے کے درینہ مسئلے کے حل کے لیے وعدہ پورا کیا- انہوں نے کہا سندھ حکومت کی مدد سے اس حلقے میں مزید ترقیاتی کام کروائیں گے اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے- واضع رہے کہ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کے دادا مرحوم سید اللہ ڈنو شاہ نے 18 جون 1963 میں اسی علاقے میں یونین کونسل جھلوری کی نو تعمیر بلڈنگ کا اس وقت کے کمشنر و ڈی آئی جی حیدرآباد ڈویژن، ایس ایس پی اور ڈی سی تھرپارکر کے ہمراہ افتتاح کیا تھا- جبکہ سید ذوالفقار علی شاہ کے والد سید خادم علی شاہ ایم این اے اور چچا سید عنایت شاہ ایم پی اے رہ چکے ہیں اور پچاس سال کے بعد آج ایک بار پھر اسی علاقے میں اسی خاندان کے وارث بطور ایم پی اے عوامی خدمت سر انجام دے رہے ہیں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے