Home / اہم خبریں / کراچی پی آئی بی پولیس کا بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری 1 ملزم گرفتار، منشیات برآمد

کراچی پی آئی بی پولیس کا بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری 1 ملزم گرفتار، منشیات برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ پی آئی بی پولیس کا بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں پر تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری دوران کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار 1 کلو سے زاٸد اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی منشیات فروشوں کے لئے خوف کی علامت بن گئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے اڈوں کو قلعہ قمعہ کرکے انکو جیل بھیجنے کا عزم کرلیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش درویش گینگ کے کارندے کو گرفتار کرلیا- ملزم رحیم الدین ولد گلاب الدین کے قبضے سے 1 کلو سے زاٸد اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزم اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں مختلف مقدمات میں بند ہوچکا ہے۔ ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے حکم کی تکمیل کرتے ہوۓ سماج دشمن عناصروں کو جیل منتقل کرینگے خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے