Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول کے دوران 15ویں روز حب الوطنی سے لبریز اسٹیج ڈرامہ ’’وطن کی مٹی‘‘ جبکہ 16ویں روز بلوچی زبان کا ڈرامہ ’’کندا نابیا‘‘ پیش کیا گیا۔ ڈرامہ ’’وطن کی مٹی‘‘ کے مصنف و ہدایت کار ایچ اقبال تھے، جس میں شانزے، ستارہ زیدی، فائزہ ملک، ارج شاہ، جاوید اقبال، اشرف چراغ، عمران نواز، محمد التمش اور ہنی خان نے اداکاری کی۔ ڈرامے میں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر اور اس کے بیٹوں کی کہانی کے ذریعے وطن سے وفاداری، قربانی اور قانون کی بالادستی کا مضبوط پیغام دیا گیا، جسے ناظرین نے خوب سراہا۔

فیسٹیول کے 16ویں روز پیش کیے گئے بلوچی ڈرامہ ’’کندا نابیا‘‘ کے مصنف و ہدایت کار دانش بلوچ تھے۔ ڈرامے میں عابد صوبر، آغا قدیر، اسماء منیر، عطا دیداگ، عطا گل، جاوید بلوچ، لالہ محمد آسکانی، مقدس بلوچ، رفیق لاسی، ساگر صدیقی، شکیل مراد، وقاص بلوچ اور ذیشان دانش نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ کہانی ایک غریب خاندان کے مسائل، جدوجہد اور نئی نسل کی امیدوں کے گرد گھومتی ہے، جس میں تعلیم، محنت اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا پیغام دیا گیا اور اختتام پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ ہوا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے