کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایس پی آر اے) کے عہدیداران نے سندھ جرنلسٹس اینڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن (سجاس) کے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ایس پی آر اے کے صدر کامران رضی، جنرل سیکرٹری اکرم بلوچ، نائب صدر عبدالحمید سومرو، جوائنٹ سیکرٹری ارباب علی چانڈیو، سیکرٹری اطلاعات دودو چانڈیو، خزانچی وکیل راؤ اور آفس سیکرٹری سنجے سادھوانی نے سجاس کے نومنتخب صدر محمود ریاض، نائب صدر فیضان لاکھانی، جنرل سیکرٹری مجاہد علی سولنگی، جوائنٹ سیکرٹری طارق اسلم، خزانچی شاہد علی انصاری سمیت گورننگ باڈی کے اراکین سہیل خان، انیس الرحمن، جاوید اقبال، کلثوم جہاں اور جنید احمد راجپوت کو مبارکباد دی۔
ایس پی آر اے کے عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمہوری عمل کسی بھی تنظیم کی مضبوطی اور استحکام کی علامت ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سجاس کی نئی قیادت صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل، پیشہ ورانہ معیار کے فروغ اور اسپورٹس جرنلزم کی ترقی کے لیے مؤثر اور فعال کردار ادا کرے گی۔