Home / اہم خبریں / فواد چوہدری کا بیان ! نواز شریف کے وکلاء نے معاملہ احتساب عدالت کے روبرو رکھ دیا، نواز شریف کے وکلاء کو درخواست دائر کرنے کی ہدایت

فواد چوہدری کا بیان ! نواز شریف کے وکلاء نے معاملہ احتساب عدالت کے روبرو رکھ دیا، نواز شریف کے وکلاء کو درخواست دائر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکلاء نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے سابق وزیراعظم کی گرفتاری اور سزا سے متعلق بیان کا معاملہ احتساب عدالت کے سامنے رکھ دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل زبیر خالد ایڈووکیٹ نے احتساب عدالت کے روبرو کہا کہ ‘ایک وزیر نے کہا کہ نواز شریف 100 فیصد گرفتار ہوں گے- کیس کا فیصلہ آنے والا ہے- پھر انہیں کیسے الہام ہوا کہ سزا ہوگی؟ زبیر خالد ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ‘وزیر اطلاعات کو نوٹس کرکے طلب کیا جائے- اگر بیان کا نوٹس نہ لیا گیا تو عدالت کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔ احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ ‘وزیر نے عمومی بات کی یا عدالت سے متعلق؟ جج ارشد ملک نے مزید ریمارکس دیئے کہ ‘قتل کے مقدمے میں ملزم کہہ رہے تھے کہ وہ بری ہوں گے- میں نے کہا ملزم جو مرضی کہیں فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے نواز شریف کے وکلاء کو درخواست دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ اس بیان کا کیا کرنا ہے۔ اس موقع پر سینئر وکیل خواجہ حارث نے بھی کہا کہ عدالت فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے اور ان کے بیان کا ٹرانسکرپٹ بھی طلب کیا جائے۔ جس پر عدالت نے اخبار کے تراشے بھی درخواست کا حصہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر فواد چوہدری کو نوٹس جاری کرنا پڑا تو عدالت کرے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فاطمہ ثناء کی ریکارڈ ساز بیٹنگ، پاکستان ویمنز کا زمبابوے کو وائٹ واش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے