تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون: چار سنچریاں، چار میچ—ایس این جی پی ایل، کے آر ایل، اوجی ڈی سی ایل اور پی ٹی وی کی کامیابیاں

پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون: چار سنچریاں، چار میچ—ایس این جی پی ایل، کے آر ایل، اوجی ڈی سی ایل اور پی ٹی وی کی کامیابیاں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے روز پرتجسس مقابلے دیکھنے میں آئے جہاں چاروں میچوں میں بیٹرز اور بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو 166 رنز سے شکست دی، فاتح ٹیم کے سعد خان نے 115 رنز اور اویس ظفر نے 108 ناٹ آؤٹ کی شاندار سنچریاں اسکور کیں، جبکہ شان مسعود نے 58 رنز بنائے۔ واپڈا کی جانب سے خالد عثمان اور ایاز تصور نے نصف سنچریاں بنائیں، اور مبصر خان نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ سعد خان کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

نیا ناظم آباد اسٹیڈیم میں کے آر ایل نے ساحر ایسوسی ایٹس کے 129 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا۔ شاہ زیب خان 59 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد اور حمزہ نذر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ افتخار احمد نے بیٹنگ میں بھی 24 رنز جوڑ کر آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی اور پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سٹیٹ بینک کو 3 وکٹوں سے مات دی۔ فاتح ٹیم کے محمد سرور نے 82 ناٹ آؤٹ کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور آصف آفریدی کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ پر 103 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ عادل امین نے 65 اور دانش عزیز نے 44 رنز کا اضافہ کیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے عرفان خان 82 ناٹ آؤٹ، سلمان علی 80 اور عمران بٹ 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں پی ٹی وی نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے ہرایا، شامل حسین نے 112 ناٹ آؤٹ کی دھواں دار سنچری اور علی عثمان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شامل حسین پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے