تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پیپلز پارٹی کی 58 سالہ جدوجہد بے مثال ہے، 9 مئی نے بھارت کی منفی مہم کو بے اثر کر دیا۔ سعید غنی

پیپلز پارٹی کی 58 سالہ جدوجہد بے مثال ہے، 9 مئی نے بھارت کی منفی مہم کو بے اثر کر دیا۔ سعید غنی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرِ محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 58 سالہ جدوجہد کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ 27ویں آئینی ترمیم پر ہمارے تحفظات دور کیے گئے ہیں جبکہ 28ویں ترمیم پر مؤقف اس کے سامنے آنے کے بعد ہی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے پاکستان کے لیے کسی مثبت توقع کی گنجائش نہیں، وہ چاہے پاکستان کے خلاف ہزاروں فلمیں بنا لے، 9 مئی کے واقعات نے اس کی تمام منفی کوششوں کو بے اثر کر دیا ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کی سیاست کو جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے ہاتھ سے نکال کر عام آدمی تک پہنچایا۔ پارٹی کے کارکنوں نے آمریتوں کے دور میں کوڑے کھائے اور سزائیں برداشت کیں۔ انہوں نے بتایا کہ 30 نومبر کو پیپلز پارٹی اپنا 58 واں یومِ تاسیس ملک بھر میں ضلعی سطح پر جوش و جذبے سے منائے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے تقاریب سے خطاب کریں گے۔

گورنر سندھ کے معاملے پر سعید غنی نے کہا کہ حکومت سازی کے وقت پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان سندھ میں نون لیگ اور خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کا گورنر مقرر کرنے پر اتفاق ہوا تھا، تاہم نون لیگ نے تاحال اس فیصلے پر عمل نہیں کیا۔ لیاری پر بھارتی فلم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کی مثبت تصویر کبھی نہیں دکھائے گا، مگر 9 مئی کی حقیقت اس کے لیے ایک مستقل جواب ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے