Home / اہم خبریں / پیپسی نیشنل پی ڈی کرکٹ چیمپئن شپ: بہاولپور اور اسلام آباد کا میچ ٹائی، راولپنڈی کی دوسری کامیابی

پیپسی نیشنل پی ڈی کرکٹ چیمپئن شپ: بہاولپور اور اسلام آباد کا میچ ٹائی، راولپنڈی کی دوسری کامیابی

راولپنڈی، (اسپورٹس ڈیسک) پیپسی نیشنل پی ڈی ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ میں راولپنڈی نے پشاور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کر لی، جبکہ بہاولپور اور اسلام آباد کا میچ 97، 97 رنز پر ٹائی ہو گیا۔ ایوب پارک میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور نے 159 رنز بنائے جس میں عاطف خان نے شاندار 83 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ جواب میں راولپنڈی نے آخری گیند پر ہدف حاصل کیا، اوپنرز فیصل حیات اور حزیفہ خان نے 106 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ عاطف خان کی 3 وکٹیں بھی پشاور کو شکست سے نہ بچا سکیں اور انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم 97 رنز پر آؤٹ ہوئی، جس میں واقف شاہ، ایم نعمان اور محمد نسیم نمایاں رہے۔ بہاولپور کے شوکت حسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بہاولپور بھی 97 رنز پر آؤٹ ہوکر میچ ٹائی کر بیٹھا۔ وسیم مرزا 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے ایم نعمان، واقف شاہ اور زبیر خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بہترین بولنگ پر شوکت حسین پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے