Home / اہم خبریں / برداشت انسانیت کی سب سے بڑی طاقت ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی یومِ برداشت پر پیغام

برداشت انسانیت کی سب سے بڑی طاقت ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی یومِ برداشت پر پیغام

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) عالمی یومِ برداشت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ برداشت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ برداشت انسانیت کی سب سے بڑی طاقت ہے اور امن، رواداری اور برداشت سندھ دھرتی کی پہچان ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف نظریات اور ثقافتوں کو قبول کرنا معاشرتی ہم آہنگی کی بنیاد ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ اختلافِ رائے کو برداشت کرنا پُرامن سماج کی بنیادی شرط ہے ان کا کہنا تھا کہ نفرت اور عدم برداشت ایسے رویے ہیں جو معاشرے کو کمزور کرتے ہیں، جبکہ مختلف ثقافتوں اور نظریات کا امتزاج پاکستان کی خوبصورتی ہے دوسروں کے خیالات، طرزِ زندگی اور نقطہ نظر کا احترام ہی ترقی کے راستے کھولتا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ برداشت اور احترام کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اختلاف فطری عمل ہے مگر ایک دوسرے کا احترام کیے بغیر مضبوط اور مہذب معاشرہ تعمیر نہیں ہوسکتا ان کے مطابق برداشت اور احترام وہ اوصاف ہیں جو ہمارے سماجی رویوں کو نکھارتے ہیں اور ایک ہم آہنگ اور پُرامن معاشرے کی بنیاد رکھتے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حنین شاہ کی جادوئی آخری اوور، حیدرآباد کنگز مین نے اسلام اباد یونائٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے