Home / اہم خبریں / چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے ڈی آئی جی میرپورخاص کی سربراہی میں اہم اجلاس، سیکورٹی کے فل پروف انتظامات، حساس جگہوں اور تمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات

چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے ڈی آئی جی میرپورخاص کی سربراہی میں اہم اجلاس، سیکورٹی کے فل پروف انتظامات، حساس جگہوں اور تمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کی سربراہی میں ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز عابد بلوچ، ایس ایس پی میرپورخاص، اعجاز احمد شیخ ایس پی عمرکوٹ، عمران قریشی ایس پی تھرپارکر اور تمام مکاتب فکر کے نمائندے علماء کرام و تینوں اضلاع کے پیس کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اور چہلم حضرت امام حسین کے سیکیورٹی پلان کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور سفارشات پیش کی گئیں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ چہلم حضرت امام حسین کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاہم کسی شخص کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی بصورت دیگر اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ ڈی آئی جی پی میرپورخاص نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کے دوران ماتمی جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں۔ پولیس کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز اور رضاکار بھی امن امان اور فول پروف سکیورٹی کے لیے ڈیوٹی سرانجام دینگے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پی میرپورخاص نے علماء کرام و پیس کمیٹی کے ممبران اور نمائندگان سے چہلم حضرت امام حسین کے دوران سیکیورٹی، امن امان کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سنے اور بروقت ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور یقین دہانی کرائی کہ چہلم حضرت امام حسین کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی- اس دوران ڈی آئی جی صاحب نے تمام ایس ایس پی صاحبان کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے لئے تشکیل دیے گئے پلان سے آگاہ کیا اور سخت احکامات دیتے ہوئے تمام ایس ایس پی صاحبان کو فل پروف اور سخت سیکیورٹی کی ہدایات بھی جاری کیں.ان کا مزید کہنا تھا کہ 16 صفر سے 26 صفر تک 43 ماتمی جلوس، 32 مجالس پورے میرپورخاص ڈویژن میں نکالے جاتے ہیں جبکہ امام بار گاہوں کی تعداد 138 ہے جن کی سیکیورٹی کے لیے 2612 اہلکار تعینات ہیں۔ جن میں ضلع میرپورخاص، 1164 ضلع عمرکوٹ اور 667 ضلع تھرپارکر 781 تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ جلوسوں کو کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے. مجالس اور جلوسوں میں شرکاء کی جامع تلاشی لینے۔ حساس جگہوں اور تمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات بھی جاری کی گئیں تاہم عورتوں کی تلاشی کے لئے لیڈی سرچر پولیس کانسٹیبل اور لیڈی رضاکار تلاشی کے فرائض انجام دینگی۔ اور تمام افسران ایس ایس پیز, ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے کے جلوس و مجالس و مذہبی اجتماعات کے منتظمین و علمائے کرام سے رابطہ میں رہینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے