Home / اہم خبریں / پی او اے اور پی ایس بی کے اختلافات، پاکستان کو ایشیئن یوتھ گیمز میں جرمانے و پابندی کا خدشہ

پی او اے اور پی ایس بی کے اختلافات، پاکستان کو ایشیئن یوتھ گیمز میں جرمانے و پابندی کا خدشہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر)
ایشیئن یوتھ گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت خطرے میں پڑ گئی اولمپک کونسل آف ایشیا (OCA) نے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ فائنل شدہ کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر متعلقہ ممالک پر جرمانہ اور ممکنہ پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (POA) نے 99 کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) نے وزارتِ خارجہ کی منظوری کے بعد صرف 53 کھلاڑیوں کو اجازت دی ہے اختلاف برقرار رہا تو پاکستان کو ایشیئن یوتھ گیمز سے جرمانے اور ممکنہ پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے گیمز 22 سے 31 اکتوبر تک بحرین میں منعقد ہوں گے۔

پی ایس بی اور پی او اے دونوں ادارے تاحال موقف دینے سے گریزاں ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کی رسہ کشی کا نقصان ملک اور کھلاڑیوں کو ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے