Home / اہم خبریں / داؤد اسپورٹس نے پروفیسر اعجاز فاروقی 20/T انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

داؤد اسپورٹس نے پروفیسر اعجاز فاروقی 20/T انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی کی ہدایت پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیراہتمام اور پروفیسر اعجاز فاروقی کی سرپرستی میں منعقدہ پروفیسر اعجاز فاروقی 20/T انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل داؤد اسپورٹس نے جیت لیا۔ فائنل ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلا گیا جہاں داؤد اسپورٹس نے گلشن معمار کرکٹ کلب کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دی۔

گلشن معمار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 139 رنز اسکور کیے۔ شاہد علی نے 38، محمد حارث نے 23 اور قربان علی نے 22 رنز بنائے۔ داؤد اسپورٹس کے جواد احمد، طحہٰ وقار، ذاکر ملک اور عبیدالرحمٰن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں داؤد اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف صرف 7.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ سہیل خان نے صرف 32 گیندوں پر 121 ناقابلِ شکست رنز بنائے، جن میں 11 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے، جبکہ وہاج ریاض 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی نے تقریب تقسیمِ انعامات میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ زون ٹو میرا گھر ہے اور کلب کرکٹ کے فروغ سے ہی نئے کھلاڑی سامنے آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کراچی میں کلب سطح پر زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس منعقد ہوں تاکہ نوجوانوں کو کھیل کے بہتر مواقع مل سکیں۔

تقریب سے جاوید احمد خان اور جمیل احمد نے بھی خطاب کیا اور ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔ سہیل خان کو مین آف دی میچ اور بہترین بیٹسمین، وہاج ریاض کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ، عمر فاروق کو بہترین باؤلر اور علی شاہ کو بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز دیا گیا۔ ونر ٹرافی داؤد اسپورٹس کے کپتان نوید خان جبکہ رنر اپ ٹرافی گلشن معمار کے کپتان شاہد علی نے وصول کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے