میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) شادی پلی میں نوحانی برادری اور عمرکوٹ پولیس میں تصادم ڈی ایس پی پتھورو عبدالرزاق بگھٹی سمیت چار اہلکار زخمی- پولیس کی درجنوں گاڑیوں کا شادی پلی کے نزدیک گاؤں گل حسن نوحانی کا گھیراؤ کیا اور دو دن قبل فصل میں مویشی داخل کرنے کے بعد دو برادریوں میں جگھڑے کے کیس میں ملوث نوحانی برادری کے سات افراد کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مارا تو گاؤں کی خواتین نے خوب مزاحمت کی. پولیس نے ایک درجن کے قریب افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا- گرفتار افراد کو پولیس اہلکار زخمی حالت میں سول اسپتال میرپورخاص میں لیکر آئے. نوحانی برادری کے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا تو نوحانی برادری کی خواتین اور مردوں نے پولیس سے مزاحمت کی- مجھے اور میرے اہلکاروں کو زخمی کیا- ڈی ایس پی پتھورو
دوسری جانب نوحانی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بتایا کہ پولیس نے اللہ بخش کی تین سالہ بچی حمیرہ اللہ ورایو ستابو کو گرفتار کرکے لیکر گئی ہے- متاثرہ خواتین نے بتایا انکے گاؤں کے قریب ہاشم لاشاری کی زمین کولہی برادری کے شخص نے مقادے پر لی ہے کپاس کے فصل میں مویشی داخل ہونے پر لاشاری برادری سے جگھڑا ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے اتنا ظلم کیا ہے-
![]()