تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان نے 20ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی ٹیم ٹرافی جیت لی

پاکستان نے 20ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی ٹیم ٹرافی جیت لی

کوالالمپور/کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان نے اسکریبل کے کھیل میں ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 20ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی ٹیم ٹرافی اپنے نام کرلی۔ یہ چھٹی مرتبہ ہے کہ پاکستان نے یہ اعزاز جیتا ہے۔

کم عمر کھلاڑیوں میں سب سے بڑا سرپرائز سات سالہ تیمور وسیم نے دیا، جس نے انڈر-8 کیٹیگری میں ورلڈ چیمپئن بن کر سب کو حیران کردیا۔ انفرادی مقابلوں میں بھارت نے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ احزم صدیقی نے انڈر-16 ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ محمد یوسف نے انڈر-10 ایج گروپ اور بلال اشعر نے انڈر-16 میں سلور میڈل جیتا۔

اس ایونٹ میں 20 ممالک کے 226 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جو تعداد کے لحاظ سے اب تک کی سب سے بڑی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ قرار دی گئی۔

اختتامی تقریب میں ورلڈ یوتھ کمیٹی کے چیئرمین طارق پرویز نے اعلان کیا کہ آئندہ سال کی چیمپئن شپ کینیا میں ہوگی۔ پاکستانی ٹیم کوالالمپور میں ہی قیام کرے گی اور 5 سے 7 ستمبر تک ہونے والے گیٹ وے ماسٹر کپ میں بھی شرکت کرے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے