کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سنٹرل چیئرمین این پی سی آئی ایچ سید ایاز ظہیر ہاشمی اور سنٹرل چیئرمین اے سی اے ٹی اویس زاہد نے ملکر ملک کے کونے کونے میں امن کا پیغام پہنچانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے باہمی اشتراک کرنے کا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خلاف کام کرنے اور پیغام امن گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا- سنٹرل چیئرمین این پی سی آئی ایچ کو چیف پیٹرن اے سی اے ٹی اور سنٹرل چیئرمین اے سی اے ٹی کو سنٹرل ڈپٹی سیکریٹری این پی سی آئی ایچ باہمی رضا مندی سے مقرر کردیا ہے اور اس کے لئے دونوں سنٹرل چیئرمین نے ایم او یو پر دستخط کردیے ہیں-
![]()