Home / اہم خبریں / بلوچ قوم کو اپنے تمام قبائلی کشت و خون و ویگر جھگڑوں کو ختم کرکے تعلیم و ترقی کی جانب قدم رکھنا ہوگا- نومنتخب ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل

بلوچ قوم کو اپنے تمام قبائلی کشت و خون و ویگر جھگڑوں کو ختم کرکے تعلیم و ترقی کی جانب قدم رکھنا ہوگا- نومنتخب ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل

خضدار (رپورٹ: محمد عمر فاروق) قبائلی روایات قبائلی رسم و رواج بلوچ قوم کا طرہ امتیاز رہا ہے ان روایات کو زندہ رکھتے ہوئے بلوچ قوم آج بھی دیگر تمام ا قوام سے مختلف ایک با وقار قوم کی پہچان رکھتی ہے بلوچ قوم کو اپنے تمام قبائلی کشت و خون و ویگر جھگڑوں کو ختم کرکے تعلیم و ترقی کی جانب قدم رکھنا ہوگی- ان خیالات کا اظہار بی این پی کے مرکزی رہنماء نومنتخب ایم پی اے وڈھ نال میر محمد اکبر مینگل سابق ایم این اے میر عبدالرؤف مینگل جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر سابق ایم این اے مولانا قمرالدین، مولانا مولابخش، مولانا عبدالغفار، میر لیاقت ساسولی، میر کرم خان بزنجو، میر خالد بزنجو، میر ثناء اللہ ساسولی و دیگر مقررین میر لیاقت ساسولی کے طرف سے ساسولی قوم و دیگراقوام کو دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قبائلی جھگڑے رہے ہیں ان قبائلی جھگڑوں نے کشت و خون کی شکل اختیار کر کے تعلیمی و معاشی طور پر بلوچ قوم کو تباہی و بربادی کی جانب دھکیل دیا ہے بلوچ قوم کو اب قبائلی جھگڑوں سے نکل کر تعلیم و ترقی کی جانب گامزن ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو ماضی سے سبق سیکھنا چائے کہ قبائلی دشمنیاں ہمارے بلوچ قوم کے کئی بہادر سپوت اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اورکئی سفید ریش افراد ہم سے چھین لئے ہیں جنکے نقصان کا ازالہ اب نہیں ہوگا تاہم اب یہ قوم مذید کشت و خون کا متحمل نہیں ہوسکتا اس موقع پر سردارزادہ میر یوسف علی خان قلندرانی، میرحنیف بزنجو، میر گہرام بزنجو، میر اورنگ زیب زرکزئی، میر رحمت رخشانی، دین محمد پندرانی، میر غلام قادر خدرانی ٹکری الہیٰ بخش ساسولی ٹکری، لعل جان ساسولی، خدابخش ساسولی، میر طیب بزنجو، میر شیر احمد قمبرانی، میر موسیٰ چھوٹا زئی، میر محمد ا عظم ساسولی، ارباب بزگر محمد جان گرگناڑی و ویگر سینکڑوں سیاسی سماجی و قبائلی افراد نے شرکت کی۔ قبل ازیں اس بابرکت خوشی کے موقع پر مولانا قمرالدین نے دعائے خیر کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے