تازہ ترین
Home / اہم خبریں / علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں 78واں یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں 78واں یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) میں 78واں یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، جہاں فضا قومی ترانوں اور پرچم کی عظمت سے گونجتی رہی۔ تقریب میں صدر AMUOBA و چیئرمین گورننگ باڈی محمد اکبر علی خان، اعزازی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر جعفر نذیر عثمانی، اعزازی مہتممِ خزانہ انجینئر محمد محسن خان، اعزازی جوائنٹ سیکریٹری (پبلسٹی) انجینئر سید انعام الرحیم، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ڈاکٹر اُمِّ لیلیٰ، چیئرمین شعبہ بی ایس ڈاکٹر کاشف شیخ، پرنسپل شاہد جمیل، وائس پرنسپل سید ریحان علی، شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی، انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد چیئرمین گورننگ باڈی، اعزازی جنرل سیکریٹری اور پرنسپل نے پرچم کشائی کی۔ نظامت کے فرائض وائس پرنسپل سید ریحان علی نے انجام دیے، جنہوں نے اقبال عظیم کے اشعار کے ذریعے طلبہ میں جذبۂ حب الوطنی پیدا کیا۔ طلبہ نے ولولہ انگیز تقاریر میں پاک فوج اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ آل پاکستان تقریری مقابلے کے چیمپئن شیخ رامش کی جاندار تقریر نے سامعین میں نیا جوش بھر دیا۔

پرنسپل شاہد جمیل نے اپنے خطاب میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور تحفظ میں فعال کردار ادا کریں۔ اس موقع پر نمایاں مقررین شیخ رامش، صفا جمال اور فیضان سلطان کو شیلڈز جبکہ دیگر طلبہ کو اسناد سے نوازا گیا۔

تقریب دعا اور عزمِ نو کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جبکہ فضائیں اتحاد، حب الوطنی اور ایک روشن مستقبل کے جذبے سے معمور رہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے