Home / Home / کے یو جے (دستور) کا عبدالخالق بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ، ادب و صحافت پر شاندار گفتگو اردو خدمات پر اعزازی شیلڈ دی گئی

کے یو جے (دستور) کا عبدالخالق بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ، ادب و صحافت پر شاندار گفتگو اردو خدمات پر اعزازی شیلڈ دی گئی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لفظوں کے جادوگر، مزاح اور شگفتہ بیان کے ماہر عبدالخالق بٹ کے اعزاز میں کراچی پریس کلب کے صحافتی ماحول میں ایک یادگار شام سجائی گئی۔ کے یو جے (دستور) کی جانب سے منعقدہ اس استقبالیے میں اسلام آباد سے آئے اس سینئر صحافی و مصنف نے مرحوم اطہر ہاشمی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے زبان، ادب اور صحافت پر اپنے مخصوص انداز میں گفتگو کی۔

تقریب میں سوال و جواب کا ایک دل چسپ سلسلہ بھی ہوا، جہاں حاضرین نے اپنے سوالات رکھے اور عبدالخالق بٹ نے برجستہ جوابات سے محفل لوٹ لی۔ اردو زبان کے فروغ اور خدمات کے اعتراف میں کے یو جے (دستور) کے صدر نصراللہ چودھری اور سیکرٹری ریحان چشتی نے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔

شام میں کراچی پریس کلب کے سیکرٹری سہیل افضل خان، مقصود یوسفی، احمد حسن، اظہر حسین، طارق ابوالحسن، نعمت خان، رضوان بھٹی، عمران ایوب، محمد منصف، ریاض ساگر، معین اللہ، اے کے محسن، ندیم صدیقی، امین میمن، ڈاکٹر ظفر اقبال، کلیم الدین، ثاقب صغیر سمیت صحافت و ادب کی متعدد شخصیات موجود تھیں، جن کی موجودگی نے تقریب کو مزید باوقار بنا دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے