Home / اہم خبریں / سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن نے کام شروع کردیا

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن نے کام شروع کردیا

پشاور (بیورو رپورٹ) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے لیے مقرر کردہ کمیشن نے اپنی زمہ داریوں کا آغاز کر دیا ہے عدالت عالیہ پشاور کے فاضل جج پر مشتمل کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر قائم کیا گیا ہے۔ کمیشن کے رجسٹرار نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے حوالے سے عوامی بیانات قلمبند کرنے کے لیے نوٹس جاری کر دیا اور اپیل کی ہے کہ سانحے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا شواہد رکھنے والے شہداء کے والدین اور دیگر لواحقین اپنے بیانات قمبند کرائیں۔ بیانات قلمبند کرنے کے خواہشمند افراد تین دن کے اندر عدالت عالیہ کے کورٹ روم نمبر 10 میں اپنا اندراج کرائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے