کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اولمپک انیس سو چوراسی کے گولڈ میڈلسٹ معروف لیفٹ آؤٹ اولمپیئن نعیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین بگٹی کا کام اسکروٹنی کرواکر فیڈریشن کے نئے انتخابات کرانا تھا لیکن سابق صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھو کھر کی فیز سیونگ کے لئے یہ چوروں کا چوکیدار بن گیا ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے طارق بگٹی کو فیڈریشن سے بدعنوانی ختم کرنے اور صاف و شفاف انتخابات کرانے کا ٹاسک دیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف سب جاننے کے باوجود فیڈریشن کی جانب سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، خالد سجاد کھوکھر، اولمپیئنز آصف باجوہ، شہباز سینئر، رانا مجاہد علی اور انجم سعید سمیت سب چوروں کے قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں ان کے خلاف جاری ایف آئی اے کی انکوائری جلد از جلد مکمل کی جائے، چوروں کی چوکیداری میں صدر طارق حسین بگٹی اتنے آگے چلے گئے ہیں کہ وہ ماروائے آئین اقدامات کرنے سے بھی گریز نہیں کررہے، اولمپیئن نعیم اختر نے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین رانا ثناء اللہ سے اپیل کی ہے کہ قومی کھیل کو بچانے اور دنیائے ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کے لئے وزیراعظم اپنے اختیارات کا استعمال کریں اور ہاکی فیڈریشن کی بھاگ دوڑ ایماندار اور مخلص لوگوں کے سپرد کریں.
Home / اہم خبریں / وزیراعظم، آرمی چیف اور چیئرمین وزارت بین الصوبائی رابطہ ہاکی کو چوروں کے ٹولے سے نجات دلائیں، اولمپیئن نعیم اختر کی اپیل