کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بھادر کٹھیا مسلم گھانچی جماعت پاکستان کے انتخابات پی آئی بی کمیونیٹی ہال میں ہوئے جماعت کے تمام اراکین نے ووٹ ڈالے جس کے مطابق نئی مینجنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے- محمد حسین پٹیل کاریانیا کو کمیٹی کا صدر منتخب کیا گیا جبکہ محمد ابراہیم کاریانیا کو نائب صدر، عامر منصور کو جنرل سیکریٹری، محمد ثاقب یاسین کو جوائنٹ سیکریٹری، محمد آصف واریا فنانس سیکریٹری اور محمد یوسف گانجا کو سیکریٹری اطلاعات منتخب کیا گیا- انتخابات میں کمیٹی کے چھ اراکین بھی منتخب کئے گئے-
![]()