کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں رضویہ پولیس کا گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کریک ڈاٶن گٹکا فیکٹری مالک گرفتار بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے گٹکا مافیا و سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات، ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی نے معاشرے کے ناسوروں کو انکی دکانوں سمیت جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او رضویہ نواز بروہی کی سربراہی میں بدنام زمانہ گٹکا ماوا مافیا کے کارندے کو گرفتار کرلیا- ملزم محمد جواد ولد محمد نثار کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضر صحت چھالیہ جوکہ 100 کلو سے زاٸد ہے اور مختلف قسم کے گٹکا ماوا برآمد ملزم کے باقی سہولت کار پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس میں شامل اسلام الدین، محمد عمران شیخ، خرم، اسد، نور محمد جنکی تلاش کے لئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ اورضویہ نواز بروہی نے یہ موقف اپنایا کہ جب تک رضویہ تھانہ کا چارج میرے پاس ہے کسی بھی سماج دشمن عناصر کو پھلنے پھولنے نہیں دونگا خواہ وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں-
![]()