لاہور (بیورو رپورٹ) گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کا زوبیہ خان کیساتھ دوگانا’’اپنا مجھے تم بنا لو‘‘ سوشل میڈیا پرلانچ ہوتے ہی مقبول ہوگیا جس کی موسیقی ناصر حسین نے ترتیب دی ہے اور گیت کوعبداللہ چلی نے لکھا ہے۔ ظفر اقبال نیو یارکر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غزل، گیت، نظم، فوک اور راک سمیت جو کچھ بھی گایا اسے موسیقی سمیت تمام حلقوں میں سراہا جو میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں- انہوں نے کہا کہ گلوکارہ زوبیہ خان کے ساتھ اس میلوڈی سانگ کو جس طرح پذیرائی مل رہی ہے اس پر اپنے پرستاروں کا بے حد شکر گزار ہوں- ظفر اقبال نیو یارکر نے کہا کہ ’’اپنا مجھے تم بنالو‘‘ کا ابھی آڈیو ریلیز کیا گیا ہے اس کا بہت جلد ویڈیو بھی لانچ کردیا جائیگا۔
![]()