Home / اہم خبریں / وزیر ریلوے شیخ رشید نے 2 نئی ٹرینوں کا افتتاح کردیا، ایک ٹرین سکھر سے خانپور اور دوسری روہڑی سے کوٹری تک چلے گی

وزیر ریلوے شیخ رشید نے 2 نئی ٹرینوں کا افتتاح کردیا، ایک ٹرین سکھر سے خانپور اور دوسری روہڑی سے کوٹری تک چلے گی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر ریلوے نے رواں سال 10 نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا اور اسی کے تحت انہوں نے آج مزید دو ٹرینوں کا افتتاح کیا، ایک ٹرین سکھر سے خانپور اور دوسری روہڑی سے کوٹری تک چلے گی۔ ٹرینوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 100 روزہ ایجنڈے میں ملک میں ٹرینوں کا جال بچھاؤں گا۔ پاکستان ریلوے کی مال ٹرینوں کو دگنا کروں گا اور روہڑی سے کوٹری موہن جودڑو ایکسپریس بھی چلائی جائے گی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ میرے پاس جو بھی اختیارات ہیں انہیں بروئے کار لاؤں گا۔ پاکستان ریلوے کو سی پیک منصوبے میں اہم کردار حاصل ہوگا اور چین کے ساتھ ایم ایل ٹو پر بھی بات کروں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ جتنی غربت سکھر میں دیکھی پاکستان میں کہیں نہیں دیکھی۔ کرپشن کرنے والا اس شہر میں معزز بن جاتا ہے اور کرپشن بڑے آدمی کے ماتھے کا جھومر بن گئی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ محکمے کے مزدوروں کو مراعات فراہم کریں گے۔ ڈی ایس ریلوے کو کہا ہے کہ غریب کو ہاتھ نہ لگاؤ اور امیر کو چھوڑو نہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے