کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی عزیز بھٹی پولیس کا مفرور ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری دوران کارروائی 3 ملزمان گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور منشیات برآمد مقدمہ درج تفتیش کا عمل جاری- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کے احکامات، ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے تھانہ عزیز بھٹی کا چارج لیتے ہی مفرور و جراٸم پیشہ عناصروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مفرور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں شامل عرفان عرف دادا، علی بخش اور یوسف کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، نقدی اور اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزمان مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہیں- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کے مطابق جراٸم پیشہ عناصروں کا قلعہ قمعہ اور علاقہ عوام کو تحفظ و ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں سے ایک ہے-
![]()