Home / اہم خبریں / گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کا زوبیہ خان کیساتھ دو گانا ’’اپنا مجھے تم بنا لو‘‘ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا

گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کا زوبیہ خان کیساتھ دو گانا ’’اپنا مجھے تم بنا لو‘‘ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا

لاہور (بیورو رپورٹ) گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کا زوبیہ خان کیساتھ دوگانا’’اپنا مجھے تم بنا لو‘‘ سوشل میڈیا پرلانچ ہوتے ہی مقبول ہوگیا جس کی موسیقی ناصر حسین نے ترتیب دی ہے اور گیت کوعبداللہ چلی نے لکھا ہے۔ ظفر اقبال نیو یارکر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غزل، گیت، نظم، فوک اور راک سمیت جو کچھ بھی گایا اسے موسیقی سمیت تمام حلقوں میں سراہا جو میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں- انہوں نے کہا کہ گلوکارہ زوبیہ خان کے ساتھ اس میلوڈی سانگ کو جس طرح پذیرائی مل رہی ہے اس پر اپنے پرستاروں کا بے حد شکر گزار ہوں- ظفر اقبال نیو یارکر نے کہا کہ ’’اپنا مجھے تم بنالو‘‘ کا ابھی آڈیو ریلیز کیا گیا ہے اس کا بہت جلد ویڈیو بھی لانچ کردیا جائیگا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عالمی یوم آزادی صحافت پر سید مراد علی شاہ کا صحافیوں کو خراجِ تحسین، آزادیٔ صحافت کو جمہوریت کی بنیاد قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے