Home / اہم خبریں / راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا گیا

راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا گیا

راولپنڈی، (اسٹاف رپورٹر ) راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا گیا، پہلی ٹرین کراچی کے لیے روانہ ہوگئی، 24 گھنٹے بعد منزل تک پہنچے گی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا گیا، سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح ڈی ایس ریلوے نور الدین داوڑ نے کیا پہلی ٹرین کراچی کے لیے روانہ ہوگئی جو 24 گھنٹے بعد اپنی منزل تک پہنچے گی، 16 کوچز پر مشتمل سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے براستہ جہلم، گجرات، وزیر آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، خانیوال، روہڑی اور حیدرآباد سے ہو کر کراچی جایا کرے گی، ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں ایک اے سی سلیپر، 3 اے سی بزنس اور ایک اے سے اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہیں، 8 اکانومی کوچز کے ساتھ ساتھ ڈائننگ کار بھی ٹرین کا حصہ ہے، نجی کمپنی ٹرین میں کھانا فراہم کرے گی، ٹرین میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے لیے فری وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہوگی، ٹرین کی ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی کی جا سکے گی، سرسید ایکسپریس سے پاکستان ریلویز کو سالانہ تقریباً 3 ارب روپے آمدن ہوگی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے