کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیسی گورننگ باڈی میں محنت کشوں کے نمائندوں کی کوششوں کی نتیجہ میں یہ اضافہ ممکن ہوسکا ہے بلخصوص مزدور رہنما ناصر منصور NTUF نے اس کے لیے بہت کوشش کی تھی, یاد رہے کہ ایک سال قبل گورننگ باڈی سیسی نے اپنی 165 میٹنگ منعقد 16 جون 2023 میں یہ فیصلہ کیا تھا لیکن سیسی کی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا تھا۔ حالیہ دنوں میں تعینات ہونے والے کمشنر سیسی میانداد راہجو نے گورننگ باڈی ممبر زہرا خان کی نشاہدہی پر فوری طور پر اس اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے, اب سیسی میں 700 سے 3750 روپے تک پینشن لینے والے محنت کشوں کو7000 روپے ماہانہ سے 12 ہزار روپے ماہانہ تک پینشن مل سکے گئی یاد رہے کہ سیسی میں تحفظ یافتہ مزدور کے دوران کار حادثہ کی صورت میں انتقال ہو جانے پر اس کے پسماندگان کو پینشن کے علاؤہ محنت کشوں کو معذوری کی صورت میں بھی معذوری پینشن دی جاتی ہے جو محنت کش کو جزوی معذوری پینشن اور مکمل معذوری پینشن کی مد میں ادا کئی جاتی ہے اور اس میں طویل عرصہ بعد اضافہ کیا گیا ہے۔
Home / پاکستان / سندھ سوشل سیکورٹی میں رجسٹرڈ محنت کشوں کی کم از کم پینشن میں اضافہ کردیا ہے, اس پر عملدرآمد یکم جولائی 2023 سے ہوگا محنت کشوں کو گزشتہ ایک سال کے واجباتِ بھی ملیں گے