تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جشن آزادی بین الصوباٸی باسکٹ بال چیمپٸین شپ دس اگست سے شروع ہوگی، جشن آزادی بھرپور طریقے سے مناٸینگے، فاٸنل 14اگست کو ہوگا،

جشن آزادی بین الصوباٸی باسکٹ بال چیمپٸین شپ دس اگست سے شروع ہوگی، جشن آزادی بھرپور طریقے سے مناٸینگے، فاٸنل 14اگست کو ہوگا،

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی بین الصوباٸی باسکٹ بال چیمپٸین شپ دس اگست سے کھیلی جاے گی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق جشن آزادی کو بھر پور انداز میں منانے کیلٸے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ چیمپٸین شپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے جس کا فاٸنل 14اگست کو کھیلا جاے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جشن آزادی بین الصوباٸی باسکٹ بال چیمپٸین شپ میں مینز اور وویمنز مقابلے ہونگے جس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں ایکشن میں دکھاٸی دیں گی جس میں 170سے زاٸد کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کرینگے جبکہ جشن آزادی کے موقع پر چیمپٸین شپ کے شاندار انعقاد کیلٸے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گٸی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ملک میں باسکٹ بال کھیل کیلٸے کوشاں ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عائشہ باوانی کالج کا نام تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمارت 2017 میں عدالتی فیصلے کے بعد متعلقہ ٹرسٹ کے حوالے کردی گئی تھی، سیکریٹری کالجز سندھ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے شاہراہِ فیصل پر واقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے