Home / اہم خبریں / بھار ت نے ایک سرجیکل اسٹرائیک کی تو پاکستان 10کرے گا- ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

بھار ت نے ایک سرجیکل اسٹرائیک کی تو پاکستان 10کرے گا- ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

لندن (نوپ نیوز) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ بھار ت نے ایک سرجیکل اسٹرائیک کی تو پاکستان 10کرے گا- جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہو وہ ٹوٹ جاتا ہے۔ پاک فوج جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے۔ برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی- پاک فوج سی پیک کی محافظ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج کا پاکستان ماضی سے بہتر ہے۔ قومی یکجہتی سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ ہم اچھے حالات کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج سب سے منظم ادارہ ہے- پاک فوج کی طرح دیگر اداروں کو بھی مضبوط ہونا چاہیے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پولیس کا کام ہے- پاک فوج پندرہ سال سے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو عدالتوں میں سزائیں ملنی چاہئیں تھیں- چار سال میں جوڈیشل ریفارمز کیوں نہیں ہوئے؟

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے