Home / اہم خبریں / حکومت نے یورپ میں مقیم تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کیا ہے جو قابل افسوس ہے۔ چیف اکرام الدین

حکومت نے یورپ میں مقیم تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کیا ہے جو قابل افسوس ہے۔ چیف اکرام الدین

اٹلی (انٹرنیشنل نیوز ڈسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا ہے کہ یورپ ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین کے مسائل و مشکلات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ حکومت نے یورپ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کی بجائے تارکین وطن کے مسائل میں اضافہ کیا ہے جو قابل افسوس ہے۔ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کیلئے حکومتی اقدامات صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں۔ کسی بھی حکومت نے ابھی تک بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے روز بروز تارکین وطن کے مسائل و مشکلات سے روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ بیرون ممالک میں تارکین وطن حکومت کے ناروا سلوک کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں جو حکومت وقت اور تمام پاکستانی سیاستدانوں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

 

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی نے ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس اور ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
https://www.nopnewstv.com/university-of-karachi-has-extended ‎

انہوں نے کہا کہ اووسیز کمیشن اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری کی کارکردگی صرف اخباری بیانات تک محدود ہے۔ بیرون ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات عملے نے تارکین وطن کے ساتھ جو روئیہ اختیار کیا ہے قابل افسوس ہے سفارتخانوں میں تعینات عملے نے رشوت کا بازار گرم کر دیا ہے جو وزارت خارجہ، اوورسیز کمیشن، اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز ساجد حسین طوری کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے ایک بیان میں وزیراعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرونی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں تعینات کرپٹ عملے کو فارغ کیا جائے اور وزرات خارجہ، اوورسیز کمیشن اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز کو بھی عہدوں سے ہٹایا جائے کیونکہ انکی کارکاردگی صرف اخباری بیانات تک محدود ہے تارکین وطن کو اخباری بیانات نہیں بلکہ عملی کام چاہیئے تا کہ تارکین وطن کے مسائل و مشکلات بروقت حل ہوسکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے