تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قدیم مورڑو قبرستان میں بارشوں کے بعد اس کی فوری بحالی اور وہاں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ صوبائی وزراء سندھ

قدیم مورڑو قبرستان میں بارشوں کے بعد اس کی فوری بحالی اور وہاں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ صوبائی وزراء سندھ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے کہا ہے کہ گلبائی شیرشاہ کے علاقے میں قائم قدیم مورڑو قبرستان میں بارشوں کے بعد اس کی فوری بحالی اور وہاں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔ کچھی، بلوچ، ذکری، سندھی، میانوالی، پختون اور بنگالی برادری سمیت دیگر برادریوں کے ماہی گیروں کے اس قدیم قبرستان کی رونقیں بھی جلد بحال کردی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سابق ناظم و موڑرو قبرستان کی دیکھ بھال کرنے والے معروف سماجی رہنما محمد رفیق سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر و پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے یورپ میں مقیم تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کیا ہے جو قابل افسوس ہے۔ چیف اکرام الدین
https://www.nopnewstv.com/difficulties-pakistani-immigrants ‎

محمد رفیق نے صوبائی وزراء کو حالیہ بارشوں کے باعث موڑرو قبرستان کی صورتحال اور اس کے باعث مختلف برادریوں کے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا اور اپیل کی کہ فوری طور پر قبرستان میں موجود پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا آغاز کیا جائے اور بارشوں کے ختم ہوتے ہی قبرستان میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو فون کرکے قبرستان میں صفائی ستھرائی کے کام کو انجام دینے کی ہدایات دی۔ صوبائی وزراء نے یقین دہانی کرائی کہ ہم کراچی کے اس قدیم قبرستان اور موڑرو کے ان شہداء کی قبروں کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے اور جلد ہی اس قبرستان میں مرمت اور اس کی تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین کا اپنی ماں کے نام اہم پیغام

ساہیوال (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پنجاب کے سراپا احتجاج ملازمین اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے