Home / اہم خبریں / پاکستانی نثراد برطانوی باکسر عامر خان کو لندن میں لوٹ لیا گیا

پاکستانی نثراد برطانوی باکسر عامر خان کو لندن میں لوٹ لیا گیا

کراچی (ویب مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نثراد برطانوی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کو لندن میں لوٹ لیا گیا، برطانوی میڈیا کے مطابق سابق عالمی چیمپیئن عامر خان اور ان کی اہلیہ سے مشرقی لندن میں بندوق کی نوک پر گھڑی چھین لی گئی، عامر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فریال کے ساتھ سڑک عبور کی، وہ مجھ سے چند قدم پیچھے تھی، دو آدمی دوڑتے ہوئے میرے پاس آئے، ایک مسلح فرد نے میرے چہرے پر بندوق کی نوک رکھتے ہوئے دستی گھڑی طلب کی جس پر میں نے بلا مزاحمت گھڑی اس کے حوالے کر دی، خوش قسمتی رہی کہ واقعہ میں ہم دونوں میاں بیوی محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں: عوام سوچ سمجھ کے اپنے لیڈرز کا انتخاب کریں، یہ پاکستان کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ الطاف شکور چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
https://www.nopnewstv.com/let-the-people-choose

وقوعہ پیر کی شب مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں پیش آیا، سابق باکسنگ ورلڈ چیمپئن فروری میں مانچسٹر میں اپنے دیرینہ حریف کیل بروک سے شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے چکے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے