Home / اہم خبریں / کوئٹہ میں مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ میں مرغی اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ (رپورٹ: محمد عمر مینگل) بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں مہنگائی بے قابو ہوگئی، بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 13 سو روپے، چکن 290 سے 3 سو 30 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم موجودگی سے عوام شدید پریشان ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی گزشتہ 2 روز کے دوران 40 روپے اضافے کے ساتھ مرغی کی قیمت 330 روپے تک بڑھا دی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی شہری عرفان سمیت 15 سال سے لاپتہ شہریوں کو بازیاب کرایا جائے۔ الطاف شکور چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی
https://www.nopnewstv.com/including-pakistani-citizen-irfan ‎

اس سے پہلے مرغی 290 روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔ مہنگائی کا اثر نہ صرف چکن بلکہ دیگر اشیائے خورد و نوش سبزیاں، دالوں اور چینی پر بھی پڑا ہے۔ عوام کا گلہ ہے کہ ایک طرف تو مہنگائی اور دوسری جانب شہر میں گراں فروشی کا بازار گرم ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کی روک تھام کے لیے کوئی کمیٹی ہی فعال نہیں کی گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے