تازہ ترین
Home / اہم خبریں / رضوان اور شان کی جوڑی نے ملتان سلطانز کو پھر وننگ ٹریک پر چڑھا دیا

رضوان اور شان کی جوڑی نے ملتان سلطانز کو پھر وننگ ٹریک پر چڑھا دیا

لاہور (اسپورٹس رپورٹر) شان مسعود اور محمد رضوان کی ان فارم اوپننگ جوڑی نے کراچی کنگز کے خلاف 100 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے کامیابی دلا کر اپنی ٹیم کو ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے وننگ ٹریک پر چڑھا دیا ہے۔ کپتان محمد رضوان نے ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی نصف سنچری اسکور کی۔ دفاعی چیمپئن کی یہ ایونٹ میں ساتویں کامیابی ہے۔ آٹھ گروپ میچز کھیلنے والی کراچی کنگز کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی۔ فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف انیسویں اوور کی تیسری گیند پر محض تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان نے آٹھ چوکوں کی بدولت 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ شان مسعود نے چھ چوکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کیے۔

 

مزید پڑھیں: یہ شہر ہمارا ہے اسے ہم نے اپنے خون سے سینچا ہے، 26 فروری کو خواتین کنونشن میں ماوُں بہنوں کو شرکت کی دعوت۔ آفاق احمد
https://www.nopnewstv.com/this-city-is-ours

 

ملتان سلطانز کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 29 رنز درکار تھے کہ خوشدل شاہ نے کرس جارڈن کو تین گیندوں پر دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر میچ میں دفاعی چیمپئن کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔ خوشدل شاہ نے 9 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 21 رنز بنائے۔ رائیلی روسو 5 گیندوں پر 14 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ میر حمزہ نے دو اور کرس جارڈن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے تھے۔ جو کلارک اور شرجیل خان بالترتیب 40 اور 36 رنز بناکرنمایاں رہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 72 رنز کی شراکت قائم کی۔ اختتامی اوورز میں عماد وسیم نے 16 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد نبی اور روحیل نذیر نے 21،21 رنز اسکور کیے۔ شاہنواز دھانی نے دو جبکہ خوشدل شاہ، بلیسنگ مزاربانی، عمران طاہر اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے