لاہور (بیورو رپورٹ) سٹی ٹریفک پولیس لاہور پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں شرکت کرنے والے شائقین کرکٹ کو روائتی انداز میں خوش آمدید کہے گی، شائقین کرکٹ کو پھول، بچوں میں گفٹ پیک تقسیم کئے جائیں گے، کرکٹ پسندیدہ کھیل، بھرپور طریقے سے ویلکم کیا جائے گا، سٹی ٹریفک پولیس بھی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر خوش۔
قذافی اسٹینڈیم کے گرد و نواح اور ڈائیورشن پوائنٹس پر ٹریفک آگاہی کیمپ بھی لگا دئیے گئے، وارڈنز جوش و جذبے سے فرائض سرانجام دیے رہے ہیں، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی شہریوں سے ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود وارڈنز سے راہنمائی لینے کی اپیل ہے۔