تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لائٹ ہاؤس مارکیٹ کراچی کے تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا

لائٹ ہاؤس مارکیٹ کراچی کے تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) لائٹ ہاؤس مارکیٹ کراچی کے تاجروں کا احتجاج رنگ لے آیا۔ اینٹی انکروچمنٹ ڈی ایم سی ساؤتھ کی غیر قانونی کاروائیوں کے خلاف لائٹ ہاؤس کے تاجروں نے مارکیٹ بند کر کے پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جس پر ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ساؤتھ و متعلقہ افسران نے آل کراچی تاجر الائنس اور لائٹ ہاؤس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے اراکین سے ملاقات کی۔ تاجر وفد میں شاکر فینسی، آصف گلفام، طاہر سربازی، شعیب بلوچ اور گلشن جاوید جبکہ ڈی ایم سی ساؤتھ کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر افشاں رباب، میونسپل کمشنر اختر شیخ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ آغا خلیق درانی شامل تھے۔ ملاقات میں غیر مشروط طور پر تاجروں کے تمام مطالبات مان لیے گئے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

 

مزید پڑھیں: اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے انتخابات میں یونائیٹڈ پینل کا کلین سوئپ
https://www.nopnewstv.com/clean-sweep-of-united-panel ‎

تاجروں کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر واپس لی جائے گی۔ تاجروں کا ضبط کیا گیا مال واپس کیا جائے گا۔ رشوت لینے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جن تاجروں کا مال چوری ہوا ہے ان کا ازالہ کیا جائے گا۔
ملاقات کے بعد ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ساؤتھ افشاں رباب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آئندہ تاجر رہنماؤں سے مشاورت کے ساتھ علاقے کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ تاجر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں اور ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ساؤتھ محترمہ افشاں رباب نے مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر لائٹ ہاؤس کے تاجروں نے جمعہ کو ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے دھرنے کو مؤخر کردیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے