تازہ ترین
Home / اسلام آباد / راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سجاس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سجاس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ناصر اسلم راجہ، سیکرٹری شاہ خالد خان، خزانچی سعد عباسی سمیت تمام عہدیداران اور ممبران کی جانب سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ کے انتخابات میں آصف خان کو صدر، شاہد عثمان ساٹی کو جنرل سیکرٹری، محمود ریاض کو سینیئر نائب صدر، مجاہد سولنگی اور عالم زیب کو بلا مقابلہ نائب صدور، اصغر عظیم کو جوائنٹ سیکریٹری، جعفر حسین انفارمیشن سیکریٹری، شاہد انصاری بلامقابلہ سیکریٹری فنانس منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مجلس عاملہ کی نشت پر زبیر نذیر خان، عمر شاہین، علی حسن شہزادہ معین الدین، اکبر علی، احسان خان، شاہ زیب بیگ اور جاوید اقبال، کلثوم جہاں، ارشد وہاب، ذیشان حسین، محسن مہدی کو بھی رسجا کی جانب سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا مورو سول اسپتال کا دورہ، صحت کی خامیوں کا اعتراف جلد حل کرنے کا دعویٰ
https://www.nopnewstv.com/sindh-health-minister-azra ‎

رسجا کے صدر ناصر اسلم راجہ، سیکرٹری شاہ خالد خان سمیت عہدیداران اور ممبران سجاس کی نومنتخب باڈی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے اور امید ظاہر کی کہ سجاس اور رسجا مل کر کھیل اور کھلاڑی کی ترقی کھیلوں کی خبریں اور اسپورٹس سے وابستہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے پہلے سے بہتر کام کریں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے