نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا مورو سول اسپتال کا دورہ اسپتال کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صحت کی خامیوں کا اعتراف جلد حل کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مورو تحصیل مورو کے ہیڈ کوارٹر کا درجہ رکھنے والے سول اسپتال کا صوبائی وزیر صحت سندھ کی جانب سے دورہ کیا گیا اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عذرہ پیچوہو کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ رات کے اوقات ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتے۔
اسپتال میں بچوں کے لیئے آکسیجن نہیں ہے ادویات کا مسئلہ ہے میں نے ساری صورتحال کا جائزہ لیا ہے ہم کوشش کر کہ پہلے مرحلے میں آکسیجن کا مسئلہ حل کر کے مینے فولڈ ایک سسٹم انسٹال کیا جائے اور دوسرے مسائل کے لیئے بھے بجیٹ رکھی جاۓ۔